اسٹیون اسمتھ کو نائب آسٹریلوی کپتان بنانے کی مخالفت ہونے لگی

سابق آسٹریلوی کرکٹر ایئن چیپل نے اسٹیون اسمتھ کو ایشز سیریز کے لیے نائب کپتان بنائے جانے کی مخالفت کردی۔

ایئن چیپل نے کہا کہ سابق کپتان اور بیٹر کا جرم چھوٹا نہیں تھا، مارچ 2018 کے بدنام زمانہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں اسمتھ براہ راست ملوث پائے گئے تھے، جس پر انہیں پابندی کا بھی سامنا رہا تھا۔

چیپل اسمتھ کو اس معاملے میں ڈیوڈ وارنر سے مختلف برتاو کیے جانے پر حیران ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ شروع سے اس معاملے پر بات کر رہے ہیں، اسمتھ کو وارنر سے مختلف سزا کیوں دی گئی تھی، اگر حقائق دیکھے جائیں تو اسمتھ کا جرم کہیں بڑا تھا، بطور کپتان اسے کہنا چاہیے تھا کہ میں نہیں جانتا کہ چیٹنگ میں کون ملوث ہے، یہ درست نہیں، کپتان کو معلوم ہونا چاہیے تھا۔

The post اسٹیون اسمتھ کو نائب آسٹریلوی کپتان بنانے کی مخالفت ہونے لگی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email