پی ٹی آئی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ، عثمان بزدر

 عثمان بزدر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدر سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین مخدوم طارق محمودالحسن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کی کسی حکومت نے انہیں یہ حق دینے کا نہیں سوچا،  ہماری حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکومتیں اوورسیز پاکستانیوں کو کھوکھلے نعروں سے بہلاتی رہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کر کے دوغلا پن ظاہر کیا۔

 واضح رہے اس سے قبل  پارلیمنٹ میں حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا ، بل کی تحریک وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے پیش کی تھی۔

اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق ترمیمی بل اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل بھی ایوان نے کثرت رائے سے منظور کیا۔

The post پی ٹی آئی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ، عثمان بزدر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email