عبدالقدوس بزنجو کا اچانک کوئٹہ شہر کا دورہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اچانک کوئٹہ شہر کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور شہر میں صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

عبدالقدوس بزنجو نے جوائنٹ روڈ سریاب روڈ اور سریاب لنک بادینی روڈ کا جائزہ لیا۔

انہوں نے انتظامیہ کو روڈز کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں، سب سرکاری عمارتوں پر پاکستان کا جھنڈا لگائیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اچانک شیخ زید ہسپتال کا بھی دورہ کیا جس میں انہوں نے دیکھا کہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں صرف ایک ڈاکٹر موجود تھا۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

The post عبدالقدوس بزنجو کا اچانک کوئٹہ شہر کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email