سول ایوی ایشن کا کوئٹہ ایئرپورٹ کی ہر قسم کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ

سول ایوی ایشن نے کوئٹہ ایئرپورٹ کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دیا ہے۔

فلائی دوبئی، ایئر عربیہ، سیرین ایئر اور ایئر بلو نے کوئٹہ اور بلوچستان کے لیے پروازیں غیر اعلانیہ مدت کے لیے منسوخ کر دی ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے تاحال پروازوں کی منسوخی کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

پروازیں منسوخ ہونے سے جہاں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا وہی ٹریول ایجنٹس کو بھی شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹریول ایجنٹس پہلے سے کورونا وائرس کی وجہ سے نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔

پروازیں بند ہونے کی وجہ سے ٹریول انڈسٹری سے وابستہ سینکڑوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع سول ایوی ایشن کے تحت رن وے کی توسیع میں کم از کم 8 ماہ یا پھر ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

The post سول ایوی ایشن کا کوئٹہ ایئرپورٹ کی ہر قسم کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email