حکومت الیکشن میں دھاندلی کیلئے قانون سازی کررہی ہے، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن میں دھاندلی کے لیے قانون سازی کررہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا کہہ کر نوجوانوں کیساتھ دھوکہ کیا گیا جبکہ ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا گیا ۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ کا کہناتھا کہ یہ جو ہم پر مسلط کیے گئے ان کی کوئی حیثیت نہیں، اب معیشت کو چلانا چیلنج بن چکا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے جزائر کے ملک وہاں کے لوگ ہیں، ہر صوبے کے لوگ اپنے وسائل کے مالک ہیں، آج پاکستان کی آزادی چھینی جارہی ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ آج پارلیمنٹ یرغمال ہے، حکومت الیکشن میں دھاندلی کے لیے قانون سازی کررہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان  کا کہناتھا کہ ہم فاتح ہیں حکمران شکست چور ہیں، پاکستان دنیا کے نقشے پر ریاست کی شکل رکھتا ہے، ہم نے اسلام اور شریعت کو شناخت دینی ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہناتھا کہ نیب ہمیں نہیں چھیڑ سکتا اگر نیب نے چھیڑا تو اسے منہ کی کھانے پڑے گی۔

The post حکومت الیکشن میں دھاندلی کیلئے قانون سازی کررہی ہے، مولانا فضل الرحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email