این اے 133 حلقہ سے بارھا جیتنے والی پارٹی بھلا ووٹ چوری کیوں کرے گی؟ سعد رفیق

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ این اے 133 حلقہ سے بارھا جیتنے والی پارٹی بھلا ووٹ چوری کیوں کرے گی؟

خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ای سی پی لوگوں کوقطاروں میں لگا کر پیسے بانٹنے اور مسلم لیگ ن کے پوسٹر سجا کر پیسے بانٹنے والی تمام ویڈیوز کا سائنسی تجزیہ ضرور کروائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں اس حلقے سے بارھا جیتنے والی مسلم لیگ ن یہ مکروہ کام کیوں کرے گی؟

انہوں نے مزید کہا کہ پیسے بانٹ کر ڈبل فِگر حاصل کرنے کی کوشش کرنے اورجعلی ويڈیو بنانے والے ضرور پکڑے جائیں گے۔

The post این اے 133 حلقہ سے بارھا جیتنے والی پارٹی بھلا ووٹ چوری کیوں کرے گی؟ سعد رفیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email