سورج سے پلازمہ کا اخراج، دنیا سے جیومیگنیٹک طوفان ٹکرانے کا امکان

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کے پلازمہ اُگلنے کے بعد ایک چھوٹا جیو میگنیٹک طوفان دنیا سے ٹکرا سکتا ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ یہ معمولی طوفان دنیا پر کچھ اشیاء کو متاثر کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی شمالی علاقوں مین اورورا کو مزید واضح کریں گے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سورج کی جانب سے باہری سطح سے وسیع پیمانے پر اخراج کا زمین کی میگنیٹک فیلڈ کو چھوتے ہوئے جانے کا امکان ہے۔

لیکن فکر کی کوئی بات نہیں اس کے اثرات بہت محدود ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق اس بات کا 30 فیصد امکان ہے کہ یہ اخراج G1 طوفان کا سبب بنے جو ممکنہ طور پر اتوار کو عروج پر ہوگا۔

جیو میگنیٹک طوفان کی پیمائش جس اسکیل پر کی جاتی ہے وہ G1 سے شروع ہوتے ہیں اور G2،G1 سے دُگنا طاقتور ہوتا ہے اور یہ معاملہ ایسے ہی آگے چلتا ہے۔

G1کلاس کے طوفان پاور گرِڈ میں چھوٹی موٹی اونچ نیچ کرتے ہیں یا سیٹلائیٹس پر اثر ڈالتے ہیں۔

The post سورج سے پلازمہ کا اخراج، دنیا سے جیومیگنیٹک طوفان ٹکرانے کا امکان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email