عمران خان کے ساتھ لی گئی سیلفی کی حقیقت حریم شاہ نے بتا دی

نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ لی گئی سیلفی کی حقیقت بتا دی۔

ٹک ٹاکرحریم شاہ نے کچھ دن قبل ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی پسندیدہ سیلفی کون سی ہے۔

میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں ٹک ٹاکر نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ لی گئی سیلفی میری پسندیدہ ہے۔

حریم شاہ نے یہ بھی بتایا کہ میں پاکستان تحریک انصاف سے منسلک ہوں، ہم عمران خان سے ملنے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ گئے تھے۔

عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حریم شاہ نے کہا کہ عمران خان میرے لیے قابلِ احترام ہیں، ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لینے پر لوگوں نے بہت باتیں بنائی تھیں۔

ان کے مطابق انہوں نے ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم کے ساتھ تصویر کھچوائی تھی، جس پر عمران خان نے تو انہیں کچھ نہیں کہا مگر دوسرے لوگوں نے انہیں بہت کچھ کہا۔

اس کے علاوہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایک نجی شو میں بات کرتےہوئے سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

حریم شاہ نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ’ٹھرکی‘ سیاستدان ہی ہیں اور اسی وجہ سے ہی وہ اوپر بیٹھے ہوئے ہیں

انہوں نے کہا کہ تقریباً تمام سیاستدان ’دل پھینک‘ ہیں، اور انہیں اپنی عزت اور ذمہ داریوں کا احساس تک نہیں ہوتا۔

انہوں نے مثال دی کہ جماعت اسلامی کے سیاستدان شریف ہیں، جس کی وجہ سے انہیں تاحال اقتدار نہیں ملا۔

پروگرام کے دوران انہوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید، فیاض الحسن چوہان اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ تصویر کھچوانے کے معاملے پر بھی بات کی

حریم شاہ نے پروگرام میں بتایا کیا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید سے ان کی پہلی ملاقات ایک دوست کی جانب سے دی گئی دعوت میں ہوئی تھی، جہاں ان کے دوست نے انہیں شیخ رشید سے ملوایا تھا اور شیخ رشید نے خود فون نمبر دیا تھا۔

ٹک ٹاک اسٹار نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شیخ رشید کو کہا کہ وہ ان کی فین ہیں، جس پر انہوں نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کا فون نمبر ان کے پاس ہے؟ اور پھر خود ہی اپنا نمبر دے کر انہیں ’مس کال‘ دینے کا کہا۔

اس کے علاوہ حریم شاہ نے ماضی میں شیخ رشید کی ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ انہوں نے مذاق مذاق میں شرارتاً وزیر داخلہ کی ویڈیو لیک کی تھی۔

حریم شاہ نے بتایا کہ شیخ رشید کی ویڈیو لیک کرنے کے بعد ہی ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بند کیا گیا۔

بعد ازاں انہوں نے دوسرا اکاؤنٹ بنایا اور اسے بھی بند کردیا گیا اور اب انہوں نے تیسری بار اکاؤنٹ کھولا ہے۔

پروگرام کے دوران حریم شاہ نے شیخ رشید کو فون بھی کیا اور انہوں نے ٹک ٹاک اسٹار کی کال اٹھاتے ہوئے انہیں بعد میں بات کرنے کا کہا، جس پر حریم شاہ نے ان سے اصرار کیا کہ وہ ابھی ہی ان سے بات کریں، جس پر وزیر داخلہ نے انہیں جھاڑ پلاتے ہوئے ’بکواس بند کریں‘ کہہ کر فون بند کردیا۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ اینکر مبشر لقمان کو ملک ریاض نے جہاز دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مبشر لقمان کو ملک ریاض نے جہاز دیا جب کہ ان کے ساتھ معاملہ بگڑنے پر اینکر کی اہلیہ بھی ان سے ناراض ہوگئی تھیں۔

حریم شاہ نے اداکاروں، ٹی وی اینکرز، صحافیوں اور شوبز شخصیات کو سیاستدانوں سے بہتر اور اپنی عزت کا خیال رکھنے والا قرار دیا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ان کے پاس بہت سارے لوگوں کی ویڈیوز ہیں مگر انہوں نے کوئی ایسا کام ہی نہیں کیا کہ انہیں اپنی ویڈیو لیک ہونے کا ڈر ہو۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر ان کی کوئی ویڈیو لیک ہوئی تو وہ لوگوں کو کہیں گی کہ اسے دیکھ کر ’مزے‘ لیتے رہیں۔

ویڈیوز وائرل کرنے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے مبشر لقمان اور مفتی قوی خان سمیت کچھ لوگوں کو ’سبق‘ سکھا دیا ہے اور باقی کچھ لوگوں کو وہ ’سبق‘ سکھائیں گی۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار سے ان کی اتفاقی ملاقات نہیں ہوئی تھی بلکہ انہوں نے خود انہیں دعوت دے کر بلایا تھا۔

ماضی میں فاروق ستار اور حریم شاہ کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ ان دونوں کے درمیان اتفاقی ملاقات ہوئی تھی۔

حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو کا انداز بیاں پسند ہے۔

حریم شاہ نے بتایا کہ اگر انہیں کبھی کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا موقع ملا تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وجہ سے پسند ہے جب کہ انہوں نے خود کو پی پی چیئرمین کی مداح قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سب سے منفرد ہیں اور ان کا انداز بیاں انہیں بہت پسند ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ ہائی پروفائل شخصیات اور مقامات تک رسائی کون دیتا ہے؟

حریم شاہ نے پروگرام میں بتایا کہ انہوں نے وزارت خارجہ کے دفتر میں اجازت لے کر ویڈیوز اور تصاویر بنوائی تھیں۔

میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال پر حریم شاہ نے خود کو ’بہادر‘ لڑکی قرار دیا اور کہا کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتیں اور نہ ہی کوئی ان پر حکم چلا سکتا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ انہوں نے زمانہ طالب علمی میں ہاسٹل میں رہائش کے دوران سہیلی کی فرمائش پر پہلی بار ٹک ٹاک پر ویڈیو بنائی تھی اور انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہ اتنی مشہور ہو جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاک پر وائرل ہونے کے بعد سب سے پہلے انہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کی ایک کمپنی نے کام دیا اور ان کی پہلی کمائی 6 لاکھ روپے تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹک ٹاک بذات خود اسٹارز کو کوئی پیسے نہیں دیتا، البتہ وہاں سے وائرل ہونے کے بعد کئی کمپنیاں اور لوگ اسٹارز کو پروموشنل کام کے بدلے پیسے دیتے ہیں۔

میزبان کے سوال پر انہوں نے انکشاف کیا کہ آج تک انہیں کسی مرد نے کوئی دھمکی نہیں دی۔

تاہم انہیں ان کی ایک دوست نے دھمکی دی تھی، جس پر انہوں نے مقدمہ کر رکھا ہے اور وہ ان کا ایسا حشر کریں گی کہ پوری زندگی یاد رکھیں گی

حریم شاہ کے مطابق انہیں دھمکیوں سے ڈر نہیں لگتا، اگر انہیں کوئی کچھ کہے گا تو وہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

اس کے علاوہ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد ممالک کا دورہ کیا ہے اور وہ تمام دوروں پر کمپنیوں یا دوسرے افراد کے اخراجات پر گئی ہیں۔

حریم شاہ نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے بہت کچھ کیا ہے، بہت سارے لوگوں کو سبق سکھایا ہے، تاہم تاحال انہوں نے وہ کام نہیں کیا جو وہ کرنا چاہتی تھیں۔

انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ کیا کرنا چاہتی تھیں اور کیا کرنے جا رہی ہیں۔

دوسری جانب نیم حریم شاہ نے بتایا کہ عریاں لباس پہننے کی شرط پر فلم میں کام کی پیش کش کی گئی تھی۔

حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک فلم ساز نے کسی فلم میں ڈانس پرفارمنس کرنے کی پیش کش کی اور ساتھ ہی کئی نامناسب مطالبات بھی کیے۔

انہوں نے فلم ساز کا نام نہیں بتایا مگر کہا کہ ان سے کہا گیا کہ وہ ڈانس سیکھیں تو انہیں موقع دیا جائے گا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ فلم ساز نے انہیں بتایا کہ انہیں فلم میں نیم عریاں لباس پہننا ہوگا، جس میں سے ان کی کمر دکھائی دینی چاہیے، جس پر انہوں نے فلم کی پیش کش مسترد کردی۔

انہوں نے خود کو فربہ خاتون قرار دیا اور کہا کہ وہ فلموں میں آئٹم گانے یا رقص نہیں کر سکتیں، وہ بھاری بھر کم ہیں، ان کے لیے یہ ناموزوں رہے گا۔

پروگرام میں حریم شاہ نے ’عورت مارچ’ اور ’فیمنزم‘ پر بھی بات کی اور کہا کہ مذہب اسلام نے عورتوں کو سب سے زیادہ اختیارات اور حقوق دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ’میرا جسم، میری مرضی‘ کے نعرے کے خلاف ہیں، اگر کسی خاتون کو شادی کے بعد شوہر کا کھانا گرم کرنا اور ان کے کپڑے دھونا پسند نہیں تو ایسی عورت کو شادی ہی نہیں کرنی چاہیے۔

حریم شاہ کے مطابق شوہر خاتون کا ’مجازی خدا‘ ہوتا ہے اور ان کی خدمت و احترام کرنا اس پر فرض ہے اور اگر وہ ایسا نہیں کر سکتی تو ایسی خاتون کو زندگی بھر کنوارہ رہنا چاہیے، اسے شادی نہیں کرنی چاہیے

The post عمران خان کے ساتھ لی گئی سیلفی کی حقیقت حریم شاہ نے بتا دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email