این اے 133 میں جو ہو رہا ہے یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ این اے 133 میں جو ہو رہا ہے یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔

فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ روایتی طریقہ کار کے الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے یقینی تشویش پائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ این اے 133 میں جو ہو رہا ہے یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اور اس پر بھرپور کارروائی کے ساتھ ساتھ الیکشن کو ملتوی کر کے چند ہفتوں میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر کروانے کی تجویز درست رہے گی۔

The post این اے 133 میں جو ہو رہا ہے یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، فیصل جاوید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email