ہم یوم تاسیس کا جلسہ ہر صورت میں کریں گے، نئیر بخاری

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر بخاری نے کہا ہے کہ ہم یوم تاسیس کا جلسہ ہر صورت میں کریں گے۔

نئیر بخاری نے پیپلز پارٹی جلسہ گاہ استقبالیہ کیمپ کبوتر چوک آمد کی اور انتظامات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ذولفقار علی بھٹو نے 30 نومبر کو رکھی تھی اس لیے بلاول نے پشاور میں 30 نومبر کو یوم تاسیس جلسے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں انتظامی افسران سمیت چیف سیکرٹری کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہٹ دھرمی سے باز آجائیں، انتظامی افسران حکومت کے کہنے پر نہیں آئین اور قانون کے مطابق کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خود جلسے کر رہی ہے پر ہمیں اجازت نہیں دے رہی، جلسہ ہر صورت میں ہو گا اور رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو صوبائی حکومت خود ذمہ دار ہو گی۔

نئیر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے پی پی پی کے جھنڈے اور پینافلیکس اتارے جا رہے ہیں، ہم رکنے والے نہیں، جلسہ کر کے دیکھائیں گے۔

واضح رہے کہ 30 نومبر کو پیپلز پارٹی نے یوم تاسیس جلسے کا اعلان کیا ہے۔

 

 

 

 

The post ہم یوم تاسیس کا جلسہ ہر صورت میں کریں گے، نئیر بخاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email