لانڈھی چھ نمبر غلہ منڈی کے قریب پولیس مقابلہ، ایک پولیس اہلکار شہید

لانڈھی چھ نمبر غلہ منڈی کے قریب پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ چھ ڈاکو دکانوں میں لوٹ مار کر رہے تھے جس پر پولیس اہلکار نے ان کو روکنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس سے پولیس افسر حمزہ کی ٹانگ میں گولی لگی اور خون زیادہ بہ جانے کی وجہ سے وہ شہید ہو گیا جبکہ ملزمان فاٸرنگ کرتے ہوئے پیدل گلیوں سے فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی کورنگی نے مزید کہا کہ ملزمان کی زیر استعمال دو موٹر سائیکل اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش ابھی جاری ہے۔

The post لانڈھی چھ نمبر غلہ منڈی کے قریب پولیس مقابلہ، ایک پولیس اہلکار شہید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email