کراچی: رینجرز کی گلستان جوہر میں کارروائی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت دو 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ کراچی کے کالجز اور جامعات میں منشیات فروخت کرتا تھا، ملزمان سے 8 لاکھ سے زائد رقم اور بھاری مقدار میں منشیات ملی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق خواتین اور مرد گلشن، گلستان جوہر، بہادر آباد اور مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کیا کرتے تھے۔

The post کراچی: رینجرز کی گلستان جوہر میں کارروائی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email