اسلام آباد: 3 کروڑ کی چوری کی ایف آئی آر درج

اسلام آباد میں 3 کروڑ سے زائد کی چوری ہوئی جس کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سہالہ میں نجی کمپنی کے دفتر میں 3 کروڑ 10 لاکھ روپے کی چوری کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ 2 چور رات گئے تالے توڑ کر دفتر میں داخل ہوئے اور رقم لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے، فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

The post اسلام آباد: 3 کروڑ کی چوری کی ایف آئی آر درج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email