قاتل ڈور نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

لاہور میں شالیمار لنک روڈ پر قاتل ڈور نے اسد نامی نوجوان کی جان لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشتاق کالونی کا رہائشی 19سالہ اسد ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ گلے پر ڈور پھرنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سی سی پی او نے پتنگ فروشی، مینوفیکچرنگ اور پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

The post قاتل ڈور نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email