پاک فوج کے زیر اہتمام قمری میلہ اختتام پذیر

پاک آرمی کے زیر اہتمام ستورمیں تاریخ کا سب سے بڑا میلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

پاکستان آرمی کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے تین روزہ قمری میلے میں مقامی لوگوں بلخصوص نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

میلے میں کرکٹ، والی بال، رسہ کشی، ویٹ لفٹنگ، ایتھلیٹکس، گھوڑوں کی دوڑ، بھیڑ اٹھانے کی دوڑ، بوری کی دوڑ، بز کاشی اور دیگر کھیلوں اور تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علاقے کے مکینوں اور ضلعی انتظامیہ کو برف پوش پہاڑوں میں استعمال ہونے والے سازو سامان اور ہتھیاروں سے آگاہی بھی دی گئی۔

اس تین روزہ فیسٹیول کا مقصد علاقے کے لوگوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا اور مقامی باسیوں اور پاک فوج کے درمیان خیر سگالی کا رشتہ مضبوط کرنا تھا۔

ضلع استور کی ضلعی انتظامیہ نے میلے کے اہتمام میں پاک فوج کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور دور دراز علاقوں سے لوگوں کومیلےتک رسائی میں مدد فراہم کی۔

اس میلے کے دوران ضرورت مند لوگوں کےلئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا، جس میں 103 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔

واضح رہےکہ فیسٹیول کو مقامی لوگوں کی طرف سے وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی، جس میں طلباء اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

The post پاک فوج کے زیر اہتمام قمری میلہ اختتام پذیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email