اسلام آباد میں ڈینگی کے وار میں مسلسل کمی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے وار میں کمی مسلسل کمی ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 597 ہے اور اب تک ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں 2615 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 1 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1982 مریض موجود ہیں۔

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی صورتحال:

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی ہے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 35 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مجموعی طور پر ڈینگی متاثرین کی تعداد 10 ہزار 334 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اب تک صوبے میں 10 افراد جاں بحق بھی ہوئے اور اس وقت صوبے ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ایکٹو کیسز تعداد 131 ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 36 افراد مختلف اسپتالوں میں اب بھی زیر علاج ہیں اور سب سے زیادہ مریض 12 کے ٹی ایچ میں موجود ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں اب تک 5 ہزار 523 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔

The post اسلام آباد میں ڈینگی کے وار میں مسلسل کمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email