چٹوگرام ٹیسٹ کا تیسرا دن؛ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی اننگز جاری

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے۔

بنگلا دیش کے شہر چٹوگرام کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے، کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 145 رنز سے دوبارہ شروع کی تو دونوں اوپنرز کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کے مجموعی اسکور مٰں ابھی ایک ہی رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق کو تیج الاسلام کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے، دوسری ہی گیند پر اظہر علی بھی پویلین لوٹ گئے۔

یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں گرنے کے بعد عابد علی کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم میدان میں اترے ۔ دونوں بلے باز پاکستان کو خسارے سے نکالنے کے لئے نہایت محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اسی دوران عابد علی نے اپنی سنچری بھی مکمل کرلی ہے۔

بنگلا دیش کی پہلی اننگز

ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز بنائے ہیں، بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس نے 114 جب کہ مشفیق الرحیم نے ناقابل شکست 91 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر حسن علی رہے انہوں نے 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2،2 جب کہ ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

The post چٹوگرام ٹیسٹ کا تیسرا دن؛ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی اننگز جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email