محکمہ موسمیات کی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔

خیبرپختونخوا کا موسم:

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اورسرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ چترال، دیر اور سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

ملتان اور گردونواح کا موسم:

ملتان اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

اس کے علاوہ ملتان میں ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بلوچستان کا موسم:

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم  بدستورخشک اور سرد ر ہے گا، جبکہ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 08ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 16فیصد گوادر میں 55 فیصد، قلات میں 14 فیصد سبی میں 29 نوکنڈی میں 12فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 پنجاب کا موسم:

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ / ہلکی دھند چھائی رہے گی، اس دوران شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

شمالی علاقہ جات میں مطلع ابر آلود رہے گا، بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

کشمیر/ گلگت بلتستان کا موسم:

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور رات اور صبح  کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

The post محکمہ موسمیات کی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email