برطانیہ میں ’’آرون‘‘ طوفان کی تباہ کاریاں، 2 افراد ہلاک، درخت اکھڑ گئے

برطانیہ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں شدید برفباری اور ’’آرون‘‘ طوفان‘ کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

70 سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔

طوفانی ہواؤں سے ہائی وے پر ٹرک الٹ گیا اور متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

درخت گرنے اور برفباری سے شمالی برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کی متعدد شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

اسکاٹ لینڈ میں طوفان سے تقریباً 80 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ برطانیہ میں گاڑی پر درخت گرنے سے ڈرائیور کی موت ہوگئی۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شمالی برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ میں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی توقع ہے۔

طوفان کے پیش نظر کئی سڑکیں بند کردی گئیں۔ برطانوی پولیس نے عوام سے غیر ضروری سفر نہ کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

The post برطانیہ میں ’’آرون‘‘ طوفان کی تباہ کاریاں، 2 افراد ہلاک، درخت اکھڑ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email