پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے پر بہت خوشی ہے،حسن علی

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ بولرز کی اچھی کارکردگی کا ثمر ٹیم کی کامیابی کی صورت میں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حسن علی نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 5 وکٹیں لیں۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے پر بہت خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسی بھی کنڈیشنز ہوں دن کے آغاز میں ہمیشہ بولرز کو مدد ملتی ہے۔

حسن  علی کا کہنا تھا کہ پچ سلو ہے اور یہ فاسٹ بولرز کے لیے آسان نہیں ہے۔

حسن علی نے مزید کہا کہ  رواں سال ہمارے فاسٹ بولرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں زبردست بولنگ کی۔

The post  پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے پر بہت خوشی ہے،حسن علی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email