اسکاٹ لینڈ پولیس نے بھارتی میڈیا کا بھانڈا پھوڑ دیا

اسکاٹ لینڈ یارڈ پولس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سکھ فار جسٹس کے آفس پر کسی قسم کا چھاپہ نہیں مارا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  اسکاٹ لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت کوشش کر رہا ہے کہ خالصتان کی تحریک کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ثابت کیا جائے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ فری پنجاب کی تحریک اور ریفرنڈم پر بھارتی ایجینیساں بولھلا چکی ہیں ،جھوٹی خبریں چلا کر ان کی نیوز ایجنسیاں بھارتی حکومت کی پالسی پر گامزن ہیں ۔

سکھوں کے آزاد وطن خالصتان کے ریفرنڈم سے پریشان بھارتی حکومت بوکھلاہٹ میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

 بھارتی میڈیا نے فیک نیوز چلائی کہ سکھ فار جسٹس کے دفتر پر برطانوی پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار سکھ فار جسٹس کے رہنماؤں نے لندن میں پریس کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی فیک نیوز کی برطانوی پولیس نے تردید کر دی ہے۔

 پرم جیت سنگھ پما نے بتایا کہ میٹروپولیٹن پولیس سے ہمارے وکلاء نے رابطہ کیا اور بھارتی میڈیا کی فیک نیوز سے متعلق استفسار کیا تو پولیس نے اس خبر کی مکمل تردید کی۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت ان اوچھے اور گھٹیا ہتھکنڈوں سے ریفرنڈم کو نہیں روک سکتا۔

 واضح رہے کہ اس خبر کو بھارتی گروپ اے این آئی نے بھی چلایا جو کہ بھارت کا ایک بڑا گروپ ہے۔

 سکھ رہنماؤں نے بتایا کہ برطانیہ میں فیک نیوز چلانے والے چینلز کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔

The post اسکاٹ لینڈ پولیس نے بھارتی میڈیا کا بھانڈا پھوڑ دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email