کام پر وقت پر آنے اور وقت پر جانے کی وجہ سےخاتون کو نوکری سے نکال دیا گیا

برطانیہ میں ایک خاتون کو وقت پر کام پر آنے اور شفٹ ختم ہوتے ہی چلے جانے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔

دی مرر کے مطابق ایک برطانوی خاتون (جن کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا)کا کہنا تھا کہ انہیں نوکری سے اس لیے نکال دیا گیا کہ وہ وقت پر کام پر آتی شفٹ تمام ہونے پر واپس گھر چلی جاتیں تھیں۔

خاتون کے مطابق ان کی باس کا کہنا تھا کہ وہ کم کام کر رہی ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی باس چاہتی تھیں کہ وہ اپنی شفٹ میں آٹھ گھنٹوں سے اوپر اوور ٹائم کریں۔

خاتون نے کہا کہ اگر وہ تنخواہ دار ہوتیں تو وہ ایکسٹرا ٹائم کام کرلیتیں لین فی الحال وہ فی گھنٹہ ادائیگی کے تحت ملازم تھیں۔

انہوں نے کہاکہ انہوں نے کمپنی سے ہر ایکسٹرا گھنٹے کے پیسوں کا مطالبہ کیا جِسے باس نے یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ وہ ٹیم پلیئر نہیں ہین اور تھوڑے ہی عرصے بعد نوکری سے نکال دیا۔

انہوں نے کہا ’کچھ ہفتوں پہلے سے ہی میری باس نے یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ انہوں نے نوٹس کیا ہے کہ میں کم کام کررہی ہوں۔ جب وضاحت کا کہا گیا تو انہوں نے کہا وقت پر آنا اور جانا کافی نہیں ہے۔‘

The post کام پر وقت پر آنے اور وقت پر جانے کی وجہ سےخاتون کو نوکری سے نکال دیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email