امپائر علیم ڈار فیلڈر کی تھرو لگنے سے معمولی زخمی

ابو ظہبی میں  ٹی 10 لیگ کے میچ کے  دوران پاکستانی امپائر علیم ڈار کے سر پر گیند لگنے سے معمولی زخمی ہو گئے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں جاری  ٹی 10 لیگ  میں علیم ڈار کے ساتھ یہ حادثہ چنائی بریوز اور ناردرن واریئرز کے میچ کے دوران پیش آیا۔

پہلی اننگز کے پانچویں اوور میں فیلڈر نے دوسرے کھلاڑی کے پاس گیند تھرو کی  جو راستے میں آنے والے علیم ڈار کے سر پر لگی۔  گیند لگتے ہی فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے کھلاڑی آئے اور امپائر کے سر پر مالش کی۔ حادثے میں علیم ڈار زخمی ہونے سے بچ گئے۔

The post امپائر علیم ڈار فیلڈر کی تھرو لگنے سے معمولی زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email