مارس پر بھیجے گئے مشن ’کیوروسٹی روور‘ کو ملی بڑی کامیابی

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے سائنسدانوں کی طرف سے مریخ پر بھیجے گئے مشن کو ایک نئی کامیابی حاصل ہوگئی۔

ڈیلی سٹارکے مطابق مریخ کی سطح پر بھیجے گئے  ’مارس کیوروسٹی روور‘ نے اس سرخ سیارے پر زلزلوں کی آواز سن کر پہلی بار ایک انڈرگراؤنڈ نقشہ تیار کیا ہےجس سے مریخ کی سطح کے اندر کی معلومات بھی سائنسدانوں کو ملنی شروع ہو گئی ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’مارس روور‘ سے پہلے مریخ اوپری سطح کی معلومات ہی اکٹھی ہو رہی تھیں تاہم اس انڈرگراؤنڈ نقشے سے سطح میں 2میل گہرائی تک کی معلومات بھی ممکنہ طور پر مہیا ہوں گی جس سے مریخ کی اندرونی سطح کی ساخت کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور زیرزمین پانی کے متعلق بھی آگاہی حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ مشن 2018ءمیں کامیابی سے مریخ کی سطح پر اترا تھا اور تب سے اس سیارے کی تصاویر زمین پر سائنسدانوں کو بھیج رہا ہے۔

The post مارس پر بھیجے گئے مشن ’کیوروسٹی روور‘ کو ملی بڑی کامیابی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email