کورونا کی نئی قسم، آئی سی سی نے ویمن ٹیموں کو دبئی پہنچانے کیلئے کوششیں تیز کردیں

جنوبی افریقہ سے کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم اومی کرون سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل( آئی سی سی )نے ویمن ورلڈکپ کوالیفائرز زمبابوے سے باہر لیجانے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای کی جانب سے پروازیں معطل ہونے پر کرکٹ حکام پریشانی میں مبتلا ہوگئے ، 29 نومبر کو پابندی کے اطلاق سے قبل ٹیموں کو دبئی لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے میں جاری ویمن ورلڈکپ کوالیفائرز کے بقیہ میچز دبئی میں ہوسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس وقت پاکستان سمیت 9 ملکوں کی خواتین ٹیمیں زمبابوے میں موجود ہیں، قومی ویمن ٹیم کی زمبابوے موجودگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی اور ٹیم سے رابطے میں ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹورنامنٹ کو معطل کرنے سمیت متعدد آپشن پر غور شروع کر دیا ۔

واضح رہے کہ یو اے ای حکام نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث زمبابوے سمیت 6 افریقی ملکوں پر فلائٹس کی پابندیاں لگائی ہیں۔

The post کورونا کی نئی قسم، آئی سی سی نے ویمن ٹیموں کو دبئی پہنچانے کیلئے کوششیں تیز کردیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email