لاہور ڈاکوؤں کے نرغے میں، مال کے ساتھ لاہوری جانیں بھی گنوانے لگے

صوبائی دارالحکومت لاہور ڈاکوؤں کے نرغے میں، مال کے ساتھ لاہوری جانیں بھی گنوانے لگے ہیں۔

ملت پارک میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرعورت کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 58 سالہ مصباح منظور اپنی بہو کے ہمراہ چوک یتیم خانہ سے شاپنگ کر کے واپس آرہی تھی کہ اچانک الحبیب بینک والی گلی نمبر 45 شریف پارک میں دو ڈاکوؤں نے ان کو پکڑ لیا اور پرس چھیننے کی کوشش کرنے لگے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی مزاحمت پر ملزمان نے ان پر فائرنگ شروع کر دی اور گولی مصباح کی گردن پر لگی جس پر وہ گلی میں زخمی ہو کر گر گئیں اور ڈاکو پرس چھین کر فرار ہو گئے۔

مصباح بی بی کو فوری جناح ہسپتال لے جایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لا کر ہسپتال میں ہی فوت ہو گئیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ لاش پوسٹمارم کے لیے جمع کروا دی گئی ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

The post لاہور ڈاکوؤں کے نرغے میں، مال کے ساتھ لاہوری جانیں بھی گنوانے لگے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email