ڈیزائن میں غلطی، 118روپے کا سکہ 60 ہزار روپے میں فروخت

ایک نایاب بینجامن بنی 50 پینس(118 روپے) کا سکہ ڈیزائن میں بڑی غلطی کی وجہ سے ای بے پر255 پاؤنڈز (60 ہزار) کا فروخت ہوگیا۔

2017 میں پہلی بار جاری ہونے والے سکے کے ایک جانب بیٹریکس بنی کا کردار نقش ہے۔

لیکن اس مخصوص ورژن کو ملکہ کے سر والے سکے کے دوسرے رخ پر ہونے والی غلطی غیر معمولی بناتی ہے۔

سکہ پیچنے والے کے مطابق سکے کے سامنے کے رخ پر ملکہ کے سر کی سمت اس سمت سے مختلف ہے جو بچھلے رخ پر موجود بینجامن بنی کے ڈیزائن میں ہے۔

ان کے مطابق سکہ گھمانے پر ملکہ کا سر اس ہی طرح ہونا چاہیئے جیسے دوسری جانب ڈیزائن پر ہے۔

ایسے سکوں کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ انہیں ڈھونڈنا بہت مشکل ہے اور شاید مٹھی بھر سکوں میں ایک ہی کوئی ایسا سکہ نکلے یا ایسا صرف ایک ہی ہو۔

The post ڈیزائن میں غلطی، 118روپے کا سکہ 60 ہزار روپے میں فروخت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email