ریٹائرڈ جج کو پنشن نہ دینے کیخلاف درخواست پر فل بنچ تشکیل

لاہور ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کو پنشن نہ دینے کیخلاف درخواست پر فل بنچ تشکیل دیدیا گیا۔

چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے خورشید انور بھنڈر کی درخواست پر جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل تین رکنی فل بینچ تشکیل دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ 3 دسمبر سے ہائیکورٹ کے سابق جج  خورشید انور بھنڈر کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

درخواست گزار خورشید انور بھنڈر نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود گزشتہ دو سال سے انہیں پنشن نہیں دی جا رہی، جبکہ ساتھی ریٹائرڈ ججز کو باقاعدگی سے پنشن کی ادائیگی ہورہی ہے۔

  درخواست میں کہا کہ کوئی بھی مستقل جج پنشن کا حقدار ہے، درخواست گزار کو اس آئینی اور قانونی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

The post ریٹائرڈ جج کو پنشن نہ دینے کیخلاف درخواست پر فل بنچ تشکیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email