لاہور میں رنگوں سے بھرپور خوبصورت تصویری نمائش کا انعقاد

لاہور میں رنگوں سے بھرپور خوبصورت تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، نمائش میں رکھے مصوروں کے فن پارے دیکھنے والوں کو بے حد بھائے۔

رنگوں سے بھر پور خوبصورت تصویری نمائش میں نوجوان مصوروں نے ایک سے بڑھ کر ایک فن پارے رکھے،

خوبصورت تصویری نمائش میں 11 مصوروں کے فن پارے رکھے گئے ہیں اور نمائش 17 دسمبر تک جاری رہے گی۔

لاہور کی مقامی آرٹ گیلری میں رکھے گئے خوبصورت فن پارے مصوروں کی ذاتی زندگی کے تجربات، اور مشاہدات پر مبنی ہیں۔ انسانی زندگی کی اہمیت، خواتین پر لگی معاشرتی پابندیاں اور مغرب کے معاشرے پر اثرات سمیت مختلف موضوعات پر یہ تصویری نمائش کی گئی۔

The post لاہور میں رنگوں سے بھرپور خوبصورت تصویری نمائش کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email