آصف علی نے پاکستانی ٹیم کی فتح کے لیے قوم سے دعا کی اپیل کر دی

شاندار چھکے مار کر ٹیم کو فتح دلوانے والے قومی کرکٹر آصف علی نے پاکستانی ٹیم کی فتح کے لیے قوم سے دعا کی اپیل کر دی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دو اہم میچز میں ٹیم کو فتح دلوانے والے قومی کرکٹر آصف علی نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرخصوصی پیغام میں کہا کہ اللّہ تعالیٰ کا شُکر ہے! آپ سب کی دُعاؤں اور سپورٹ سے قومی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

اُنہوں نےکہا کہ ’یہ ایک حیرت انگیز احساس ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہمیں عزت اور کامیابی سے نوازے۔

واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نے گروپ ٹومیں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

The post آصف علی نے پاکستانی ٹیم کی فتح کے لیے قوم سے دعا کی اپیل کر دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email