ورلڈ کپ کے ہر میچ میں کھلاڑی قوم کی امیدوں پر پورا اترے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے ہر میچ میں کھلاڑی قوم کی امیدوں پر پورا اترے ہیں۔

انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے چاروں میچوں میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ورلڈ کپ کے ہر میچ میں کھلاڑی قوم کی امیدوں پر پورا اترے ہیں، قومی کھلاڑیوں نے بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان اور نمیبیا کے خلاف بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل بھی جیتے گی، انشاء اللہ پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر قوم کو مزید خوشیاں دے گی۔

The post ورلڈ کپ کے ہر میچ میں کھلاڑی قوم کی امیدوں پر پورا اترے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email