اسرائیلی فوجی فلسطین میں بدترین دہشت گردی کر رہے ہیں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی فلسطین میں بدترین دہشت گردی کر رہے ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین میں انسانی حقوق کا نام ونشان بھی ختم کردیا ہے، دنیا میں امن کے لیے فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کا حل لازمی ہو چکا ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ امت مسلمہ کو بھی فلسطینی عوام کے ساتھ چٹان جیسی مضبوطی سے کھڑے ہونا چاہیے، جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ امت مسلمہ متحد ہوجائے تو فلسطینی اور کشمیری عوام پر مظالم کو روکا جاسکتا ہے، پاکستانی عوام کے دل اپنے فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

The post اسرائیلی فوجی فلسطین میں بدترین دہشت گردی کر رہے ہیں، گورنر پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email