حکومت نے کالعدم تنظیم کے 860 افراد کو رہا کر دیا ہے، حسان خاور

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ حکومت نے کالعدم تنظیم کے 860 افراد کو رہا کر دیا ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کالعدم تنظیم سے حکومت کے مذاکرات کے بعد معاہدے پر عمل درآمد کا طریقہ کار وضع کرنے کے لئے سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس منعقد کرنے جا رہے ہیں، مارچ کے شرکاء پارک میں منتقل ہوجائیں، کالعدم تنظیم نے جی ٹی روڈ اور دیگر اہم سڑکیں خالی کردی ہیں۔

حسان خاور کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے کنٹینرز اور دوسری رکاوٹیں ہٹا دیں، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم اور ملحقہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں، ان اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے مزید کہا کہ تحفظ امن عامہ آرڈیننس کے سیکشن 3 کے تحت 1800 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، حکومت نے 860 افراد کو رہا کر دیا ہے، باقی افراد کو بھی جلد رہا کر دیا جائے گا۔

The post حکومت نے کالعدم تنظیم کے 860 افراد کو رہا کر دیا ہے، حسان خاور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email