سلمان خان سے بدتمیزی؛ گوہر خان نے اداکارہ تیجسوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بھارتی اداکار سلمان خان  سے بدتمیزی پر گوہر خان نے رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 15 میں گزشتہ ہفتے پروگرام کی مضبوط امیدوار اداکارہ تیجسوی پراکاش کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پروگرام کی مذکورہ قسط کے ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیجسوی کو مسلسل بولے جانے پر سلمان خان نے ڈانٹ دیا۔

اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی صارفین سمیت اداکارہ اور بگ باس سیزن 7 کی فاتح گوہر خان نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گوہر خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آپ بات کرنے کے طریقے سے جنگ جیت سکتے ہیں اور جیتی بازی ہار سکتے ہیں۔

گوہر نے تیجسوی کو کہا کہ کیوٹ ہونے کا مطلب بدتمیزی نہیں ہوتی۔

The post سلمان خان سے بدتمیزی؛ گوہر خان نے اداکارہ تیجسوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email