اکتوبر کے دوران تاریخی برآمدات، ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

اکتوبر کے دوران پاکستانی برآمدات نے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، اس ماہ 17.5 فیصد اضافے کے ساتھ 2.47 ارب ڈالرز کی برآمدات کی گئیں۔

وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں اکتوبر میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ برآمدات تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران ملکی برآمدات 25 فیصد اضافے کے ساتھ 9.468 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ گزشتہ برس کے ان چار ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 7.576 ارب ڈالرز رہا تھا۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چار ماہ کے دوران برآمدات کا ہدف 9.6 ارب ڈالر طے کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات 64 فیصد اضافے کے ساتھ 24.99 ارب ڈالر رہیں۔ گزشتہ برس ان کا حجم 15.19 ارب ڈالرز تھا۔

عبدالرزاق داود نے مزید بتایا کہ برآمدات کا 40 فیصد حصہ سرمایہ کاری کے پہلو پر مشتمل تھا جس میں اشیا، خام مال اور دیگر ضروری سازوسامان شامل ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صنعتی شعبے میں وسعت آ رہی ہے۔

مشیرتجارت نے بتایا کہ بقیہ 60 فیصد برآمدات میں 34 فیصد پیٹرولیم مصنوعات، کوئلہ اور گیس شامل تھیں جبکہ 11 فیصد ویکسین اور 8 فیصد خوراک سے متعلقہ اشیا برآمدات کا حصہ بنیں۔

اگر ماہانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے دوران درآمدات 5 فیصد کم ہوئی ہیں۔ اسی طرح تجارتی خسارہ بھی ماہانہ بنیادوں پر 10.5 فیصد کم ہوا ہے جس سے بیرونی محاذ پر صورتحال بہتر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

The post اکتوبر کے دوران تاریخی برآمدات، ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email