ایس بی سی اے میں ڈاکوؤں کا راج ہے ، مصطفیٰ کمال

مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈاکوؤں کا راج ہے۔

پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ایس بی سی اےکےڈاکوغیرقانونی تعمیرات کروارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے10برسوں میں  روزگار،ٹرانسپورٹ نہیں دی اور نہ ہی کراچی میں کوئی نئی یونیورسٹی یااسپتال بنایا۔

مصطفٰی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم،پی ٹی آئی والےپیپلزپارٹی کی زیادتی کوروک نہیں سکتے جبکہ  پی ٹی آئی نےکراچی سےجیت کرشہرکوگروی رکھ دیاہے ، ہم کوئی سڑک بلاک نہیں کروا رہے لیکن  کراچی کی خاموشی کوکمزوری نہ سمجھاجائے۔

پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں ، لوگوں کومشکلات میں نہیں ڈالناچاہتے ۔ گولیمارسےسرجانی تک لوگ فٹ پاتھ پرکھڑےہوگئےہیں۔

The post ایس بی سی اے میں ڈاکوؤں کا راج ہے ، مصطفیٰ کمال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email