عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اپنے خصوصی خطاب میں قوم کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

خطاب میں وزیر اعظم عمران خان حکومت کی جانب سے مہنگائی کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بات کریں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم مہنگائی کے حوالے سے ایک بڑے پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم اضلاع میں امیدواروں کے ناموں کو فائنل کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے معاملے پر دوبارہ سر جوڑا جائے، الیکشن کمیشن نے مجھے اور اعظم سواتی کو شو کاز جاری کر کے زیادتی کی ہے۔ اس شوکاز کو فوری واپس لیا جائے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات براہ راست ہوں گے اور ڈائیریکٹ انتخابات کے ذریعے بڑے شہر اپنے اپنے میئر کا انتخاب خود کریں گے۔

The post عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email