پاکستان پیپلزپارٹی ہی ملک کو اس مشکل سے نکال سکتی ہے، بلاول

پاکستان پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی ملک کو اس مشکل سے نکال سکتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی یونین کمیٹی 09 محلہ ریالی باغ میں شہر میں پارٹی کے ریکارڈ ایونٹ سیکریٹری عبدالباری عباسی کی رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے پارٹی کے یوسی صدر عبدالوارث بھٹو اور جنرل سیکریٹری علی حسن لاشاری کی میزبانی میں ہونے والے عہدیداران و کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کی

اس موقع پر بلاول بھٹو نے اختیار لاشاری سے ان کے چاچا محمد نواز شیخ اور فدا حسین لاڑک سے ان کے والد محمد بخش لاڑک کے انتقال پر تعزیت کی جبکہ بلاول بھٹو نے حمیر امداد اور نعیم امداد سے ان کے والد عاشق میمن اور حزب اللہ خان پٹھان سے ان کے والد شربت خان کے انتقال پر افسوس کا اظہاربھی کیا

پاکستان پی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ  جمعہ 29 اکتوبر کو ملک کے تمام اضلاع میں مہنگائی کے خلاف تاریخی احتجاج کا انعقاد جیالوں کی ایک اہم کامیابی ہے، حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا کہ جب تک یہ سلیکٹڈ حکومت گھر نہ چلی جائے۔

بلاول بھٹو  کا کہنا تھا کہ آج والدین مہنگائی کی وجہ سے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے قاصر ہیں، نوجوان اپنے بزرگوں کیلئے مہنگی دوا نہیں خرید پارہے۔

  پاکستان پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے آج ملک مشکل میں ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی ہی ملک کو اس مشکل سے نکال سکتی ہے، عوام اور کارکنان کو جلد پاکستان پیپلزپارٹی اپنے نئے احتجاجی پروگرام سے آگاہ کرے گی۔

The post پاکستان پیپلزپارٹی ہی ملک کو اس مشکل سے نکال سکتی ہے، بلاول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email