غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

مراد راس نے بطور مہمان خصوصی دوسرے سالانہ دانش اسکولز اینڈ سنٹرز آف ایکسیلنس میگا اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کا انعقاد دانش اسکول چشتیاں ضلع بہاولنگر میں کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، کورونا وائرس کے پھیلاؤکی بدولت غیر نصابی سرگرمیاں معطل رہیں جن سے طلبا کا بھاری نقصان ہوا۔

 مراد راس کا کہنا تھا کہ دانش میگا اسپورٹس فیسٹیول کے تحت مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیمیں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، حال ہی میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جنوبی پنجاب ہاکی لیگ کا آغاز کیا گیا جس کے تحت ایک ہزار سے زائد ہاکی میچز کھیلے گئے۔

وزیر تعلیم پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب دانش اسکولز اینڈ سنٹرز آف ایکسیلنس میں طلبا کو سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، موجودہ حکومت کی جانب سے دانش اسکولز کو ڈے بورڈرز کےلئے انتہائی معقول فیس کے ساتھ کھول دیا گیا۔

مراد راس نے کہا کہ نیا پنجاب سولرآئزیشن پروگرام کے تحت دانش اسکول چشتیاں کو سولر انرجی پر منتقل کر دیا گیا جبکہ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کے تعاون کی بدولت اب تک دو دانش اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے مزید کہا کہ اگلے تین ہفتوں کے دوران تمام 12 سے 18 سال کے بچوں کو اسکولوں میں ویکسینیشن لگا دی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر توانائی پنجاب، وائس چئیرپرسن دانش سکولز اتھارٹی، ایم ڈی دانش ا سکولز، و دیگر موجود تھے۔

The post غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، مراد راس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email