نائیجیریا میں 21منزلہ عمارت گر گئی

نائجیریا کے شہر لاگوس میں ایک زیر تعمیر 21 منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی، واقعے میں متعدد افراد کا ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ واقعہ پیر کی دوپہر کو شہر کے ایک متمول علاقے آئیکوئی میں پیش آیا، عمارت لگژری اپارٹمنٹس پر مشتمل اور زیر تعمیر تھی، فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ انہدام کے وقت عمارت میں کتنے لوگ موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق منہدم ہونے والی عمارت گزشتہ دو برس سے زیر تعمیر تھی، آج صبح ڈویلپر نے ممکنہ خریداروں کے ساتھ اس عمارت میں میٹنگ بھی کی تھی۔

The post نائیجیریا میں 21منزلہ عمارت گر گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email