پشاور اور راولپنڈی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کا شیڈیول بحال

پاکستان ریلوے نے پشاور اور راولپنڈی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کا شیڈیول بحال کر دیا ہے۔
ترجمان ریلوے نے ادارے کے فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پشاور اور راولپنڈی سے آنے جانے والی ٹرینوں کا شیڈیول بحال ہو چکا ہے اور آج پشاور سے کراچی اور کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل اپنے روٹ سے روانہ ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج رات ساڑھے بارہ بجے والی راول ایکسپریس راولپنڈی اور لاہور دونوں اطراف سے روانہ ہوں گی۔
ترجمان پاکستان ریلوے کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل صبح سے تمام ٹرینیں متبادل روٹ کے بجائے معمول کے مطابق اپنے مقررہ روٹ سے روانہ ہوں گی۔

The post پشاور اور راولپنڈی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کا شیڈیول بحال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email