موجودہ حکومتی پالیسیوں سے تاجر اور ملازم سبھی پریشان ہیں ، اسلم غوری

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری  نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں سے  تاجر اور ملازم سبھی پریشان ہیں ۔

تاجروں کے مطالبات پر اسلم غوری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ریلیف دینے کی  بجائے ایف بی آر کے مظالم میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے پناہ ٹیکسز نے کاروبار تباہ کردیا ہے جبکہ روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ سے کاروباری حلقے میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

اسلم غوری  کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں سے  تاجر اور ملازم سبھی پریشان ہیں ، حکومت میں کسی شعبے میں اصلاحات کی صلاحیت ہی نہیں ۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری  کا مزید کہنا تھا کہ جبری ٹیکس کا سلسلہ بند کیا جائے، جے یو آئی تاجر برادری کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

The post موجودہ حکومتی پالیسیوں سے تاجر اور ملازم سبھی پریشان ہیں ، اسلم غوری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email