اٹک پمپ کے قریب ویگو جیپ گاڑی میں بم دھماکہ، 01 شخص جاں بحق جبکہ 02 افراد زخمی

اٹک پمپ کے قریب ویگو جیپ گاڑی میں بم دھماکہ ہونے کی وجہ سے 01 شخص جاں بحق جبکہ 02 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ویگو جیپ گاڑی کو آٸی ای ڈی ڈیواٸس کے زریعے دھماکے سے اڑانے کا معاملہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنائے جانے کے دوران جیپ میں سوار اکرم آورانی نامی کاروباری شخصیت اور ضلع آوران کے سیاسی اور سماجی شخصیت حاجی اکرم آورانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذراٸع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

The post اٹک پمپ کے قریب ویگو جیپ گاڑی میں بم دھماکہ، 01 شخص جاں بحق جبکہ 02 افراد زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email