اجمیر نگری میں پولیس کی اہم کارروائی، ڈکیت گروہ کے اہم کارندے گرفتار

اجمیر نگری میں پولیس نے اہم کارروائی کر کے ڈکیت گروہ کے اہم کارندے گرفتار کر لیے ہیں۔
اجمیر نگری میں پولیس نے کارروائی کر کے ڈکیتوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ان سے اسلحہ بر آمد کر لیا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ملزمان گھروں میں ڈکیتیاں کرنے اور بنکوں سے نکلنے والے افراد سے رقوم چھیننے میں ملوث ہیں۔ گروہ ضلع سینٹرل کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
ملک مرتضیٰ نے کہا کہ گروہ مجموعی طور پر گیارہ ملزمان پر مشتمل ہے، ملزمان کی شناخت سمیع اور لطیف کے ناموں سے ہوئی ہے اور سرغنہ اکرام جیل میں ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان اقبال ویسٹ اور سینٹرل کے مختلف تھانوں میں پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔

The post اجمیر نگری میں پولیس کی اہم کارروائی، ڈکیت گروہ کے اہم کارندے گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email