قومی ہاکی اولمپئن گلریز اختر انتقال کر گئے

پاکستان ہاکی کا ایک اور آفتاب غروب ہوگیا، پاکستان کے ہاکی اولمپئن گلریز اختر انتقال کرگئے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ہیرو کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ  سابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی اولمپیئن گلریز اختر جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد اور سیکرٹری جنرل اولمپین آصف باجوہ کی جانب سے مرحوم کے لوحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

1968 میکسیکو اولمپکس فائینل میں لیفٹ ہاف کی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے گول کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرنے والے اولمپین گلریز اختر 1970 بینکاک ایشین گیمز میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی تھے۔

The post قومی ہاکی اولمپئن گلریز اختر انتقال کر گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email