معروف بھارتی اداکارہ کار حادثے میں ہلاک

بھارت کی سابق ملکہ حسن اور مقابلہ حسن میں رنر اپ اچانک جان کی بازی ہار گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق مس کیرالہ کبیر اور شاجان کوچی میں سڑک حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

رپورٹس کے مطابق اینسی کبیر اور انجانا شاجان کار میں جارہی تھیں کہ ان کی گاڑی موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سابق ملکہ حسن اور رنر اپ جان کی بازی ہار گئیں اور گاڑی میں سوار دوسرے افراد بھی زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ اینسی کبیر اور انجانا شاجان 2009 میں ہونے والے مس کیرالہ کے مقابلے کی فاتح اور رنر اپ تھیں جبکہ وہ دونوں اچھی دوست بھی تھیں۔

 

 

The post معروف بھارتی اداکارہ کار حادثے میں ہلاک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email