سینئر اداکار عاصم بخاری کے ساتھ بڑا فراڈ ہو گیا

ٹی وی، فلم و اسٹیج کے لیجنڈ اور سینئر اداکار عاصم بخاری کے ساتھ فراڈ ہو گیا ہے۔
عاصم بخاری کو دو لاکھ بیس ہزار کی جعلی ٹکٹس کا چونا لگ گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم بخاری نے ماڈل ٹاؤن کے شبیر نامی شخص سے لندن کی ٹکٹس لی تھیں۔
فراڈ ہونے پر تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درخواست دی گئی پر درخواست دینے کے باوجود اب تک کارروائی شروع نہیں ہوئی ہے۔
پرائڈ آف پرفارمنس اداکار عاصم بخاری نے اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

The post سینئر اداکار عاصم بخاری کے ساتھ بڑا فراڈ ہو گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email