کل سے چمن بولدک سرحدی گزرگاہ پر باب دوستی کھولا جائے گا، منصور احمد

افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان  نے کہا ہے کہ کل سے چمن بولدک سرحدی گزرگاہ پر باب دوستی کھولا جائے گا۔

منصور احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستانی اور افغان سرحدہ انتظامیہ میں بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل صبح سے چمن بولدک سرحدی گزرگاہ پر باب دوستی کھولا جائے گا۔

افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان  نے مزید کہا کہ فریقین عوام کی آمدورفت اور تجارتی و ٹرانزٹ گاڑیوں کی نقل و حمل میں سہولت کاری کو یقینی بنائیں گے۔

دوسری جانب افغان حکام کا بھی اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی، کل سے چمن بارڈر کے راستے پیدل آمدورت اور تجارتی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔

The post کل سے چمن بولدک سرحدی گزرگاہ پر باب دوستی کھولا جائے گا، منصور احمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email