پاکستان میری ٹائم پاور بننے کی راہ پر گامزن ہے، علی زیدی

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میری ٹائم پاور بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

سید علی حیدر زیدی سے چینی سفیر نونگ رونگ نے آج اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کراچی کمپری ہینسو کوسٹل ڈویلپمنٹ زون پروجیکٹ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چینی سفیر اور وفاقی وزیر دونوں نے پراجیکٹ پر کام تیز کرنے پر اتفاق کیا جبکہ دونوں فریقین نے برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو  بھی مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی نے ہر ضرورت کے وقت پاکستان کا سچا دوست ہونے پر چین کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا۔

علی حیدر زیدی نے کہا کہ وسطی ایشیائی کو پاکستانی بندرگاہوں سے جوڑ کر انہیں بڑی منڈیوں تک رسائی فراہم کی، کراچی کمپری ہینسو کوسٹل ڈویلپمنٹ زون پروجیکٹ گیم چینجر ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی کا مزید کہنا  تھا کہ پاکستان میری ٹائم پاور بننے کی راہ پر گامزن ہے اور  اس مقصد کے حصول میں چین کے ساتھ شراکت داری اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ملاقات میںچینی سفیر نونگ رونگ نے پاکستان میں میری ٹائم سیکٹر کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

The post پاکستان میری ٹائم پاور بننے کی راہ پر گامزن ہے، علی زیدی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email