بھارتی کرکٹ ٹیم کی گیم پلیننگ بالکل سمجھ نہیں آئی،شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اُنہیں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم کی گیم پلیننگ بالکل سمجھ نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے  ویڈیو بیان میں کہا کہ ایشان کشن کو پہلے نمبر پر بھیجا گیا جبکہ ہاردک پانڈیا نے آخر میں بولنگ کی، مجھے گزشتہ میچ میں بھارت کی گیم پلیننگ بالکل سمجھ نہیں آئی۔

اُنہوں نے کہا کہ کوہلی اپنے نمبر پر نہیں کھیلے، روہیت کو بھی اُن کے نمبر پر نہیں بھیجا گیا جبکہ اتنے اہم میچ میں بچے سے اوپننگ کروادی۔

شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی ٹیم اس قدر خوف میں مبتلا تھی کہ وہ مکمل 20 اوورز بھی نہیں کھیل سکی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ  بھارتی ٹیم کے بولنگ اسکواڈ میں جسپریت بھمرا کے علاوہ کسی نے بھی پرفارم نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی۔

The post بھارتی کرکٹ ٹیم کی گیم پلیننگ بالکل سمجھ نہیں آئی،شعیب اختر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email